وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے بدھ کو پاکستان میں تعینات ترکمانستان کے سفیر عطاءجان مولاموف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت جس میں علاقائی استحکام، پاکستان اور ترکمانستان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وفاقی وزیرڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے پاکستان میں تعینات ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے بدھ کو پاکستان میں تعینات ترکمانستان کے سفیر عطاءجان مولاموف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت جس میں علاقائی استحکام، پاکستان اور ترکمانستان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وفاقی وزیر نے اس موقع پر پارلیمانی روابط، تجارت، توانائی اور علاقائی روابط کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔سفیر عطاء جان مولاموف نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مزید وسعت دینے میں ترکمانستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
فریقین نے باہمی خوشحالی اور مشترکہ ترقی کے حصول کے لئے اعلیٰ سطحی روابط اور پارلیمانی سفارتکاری کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا تاکہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دیرپا اور مضبوط شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔







