آئی جی سید علی ناصر رضوی کی شہداءاسلام آباد پولیس کے اہلِخانہ سے ملاقات ،شہداءکی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش
آئی جی سید علی ناصر رضوی کی شہداءاسلام آباد پولیس کے اہلِخانہ سے ملاقات ،شہداءکی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے شہداءاسلام آباد پولیس کے اہلِخانہ سے ملاقات کی اور شہداءکی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیاجبکہ اہلخانہ کے صبر و استقامت کو سراہا، محکمہ پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔ پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے شہداءاسلام آباد پولیس کے اہلخانہ سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہداءکی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس اپنے شہداءکو کبھی نہیں بھولتی کیونکہ یہی شہداءہماری پرامن زندگی کے ضامن ہیں۔
آئی جی اسلام آباد نے شہداءکے اہلخانہ کے صبر و استقامت کو سراہااور محکمہ پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے مزیدکہا کہ شہداءہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔اسلام آباد پولیس ہمیشہ اپنے شہداءکے اہلِخانہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ شہداءکے اہلخانہ کا خیال رکھنا ہماری پیشہ وارانہ ذمہ داری ہے، ان کے بچوں کی تعلیم، صحت اور تمام ضروریات کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔







