گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہاں ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایران امریکہ جنگ کا خاتمہ اور پائیدار امن انتہائی ضروری ہے، قیام امن میں ہی عالمی ترقی اور خوشحالی کا راز ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہاں ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایران امریکہ جنگ کا خاتمہ اور پائیدار امن انتہائی ضروری ہے، قیام امن میں ہی عالمی ترقی اور خوشحالی کا راز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قیام امن کا خواہاں اور اس کے لئے کوشاں ہے، ایران کی جانب سے حالیہ جنگ میں اتحاد ،صبر اور برداشت کی بدولت انہیں فتح ملے گی ۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ اور برادرملک ایران کی ترقی کا خواہاں ہے، وزیراعظم ، نائب وزیر اعظم ، فیلڈ مارشل اور وزیر داخلہ عالمی امن کے لئے متحرک ہیں، ایران میں امن سے دونوں ممالک کی ترقی ہوگی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایران -امریکہ کو ایک میز پر بٹھانا پاکستان کی کامیابی ہے، خیبرپختونخوا کے تجارتی اور پارلیمانی وفود کے باہمی تبادلے ضروری ہیں، خیبرپختونخوا میں ایران کے تعاون سے معاشی ترقی کے وسیع امکانات ہیں۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ ایرانی قوم حالیہ جنگ میں پاکستانی کردار کو سراہتی ہے، ایران کو تباہی سے بچانے میں پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کا اہم کردار ہے، پاکستان کے ساتھ مستقبل میں تیل اور دیگراشیاء کی تجارت کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ گوادر ، بندر عباس ، کراچی کے مستقبل کی کاروباری سرگرمیوں کے لئے الحاق ضروری ہے، کراچی پورٹ پر ایران کے تیل کے کنٹینر کھڑے ہیں، اسرائیل قیام امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، ایران ایٹمی معاملات پر اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔ اس موقع پر ایرانی سفیر نے گورنر خیبرپختونخوا کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے ایرانی وفد کو ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی بھی موجود تھے۔







