اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کئے جاتے ہیں، عوامی مسائل کے حل کے لئے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جاتا ہے تاہم بد قسمتی سے پاکستان میں آمرانہ دور کے دوران مقامی حکومتوں کا کام ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ سے لیا جاتا …
وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کئے جاتے ہیں، عوامی مسائل کے حل کے لئے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جاتا ہے تاہم بد قسمتی سے پاکستان میں آمرانہ دور کے دوران مقامی حکومتوں کا کام ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ سے لیا جاتا تھا جو یہاں پر یہ روایت بن گئی ہے، مقامی حکومتوں اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بد ھ کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں انڈویجول لینڈ پاکستان (آئی ایل) کے زیراہتمام مقامی حکومتوں کے ارکان کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے چار روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انڈویجوئل لینڈ پاکستان کی ڈائریکٹر گل مینہ بلال احمد، ہیڈ آف پالیسی اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ برائے سٹریٹیجک برطانیہ کے جوناتھن ڈیوڈ بریڈویل، امریکی سفارتخانے کے پبلک افیئر سیکشن کے ڈائریکٹر جیفری ہل، ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی اور پشاور ، نوشہرہ اور کوئٹہ کے مقامی عمائدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے ورکشاپ کے انعقاد پر آئی ایل کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ یہاں پر لوکل گورنمنٹ کے انتخابات ہو چکے ہیں اس کے بعد ضروری ہے کہ نچلی سطح پر عوامی نمائندوں کو اختیارات منتقل کئے جائیں۔








