ریسکیو 1122 قصور کی ماہانہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں مئی 2026 کی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیر عالم خان کی زیرِ صدارت ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا،
ریسکیو قصور کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری
قصور۔ 04 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 قصور کی ماہانہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں مئی 2026 کی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیر عالم خان کی زیرِ صدارت ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ریسکیو سروس کی مئی 2026 کے دوران کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ مئی 2026 کے دوران ریسکیو کنٹرول روم کو کل 5,090 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5,438 متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی اور 3,118 افراد کو ہسپتال منتقل کیا، جبکہ تمام ایمرجنسیز میں اوسط رسپانس ٹائم 6.93 منٹ رہا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مئی کے دوران ضلع بھر میں 2,834 میڈیکل ایمرجنسیز اور 1,331 روڈ ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ دیگر واقعات میں 72 آتشزدگی، 160 بلندی سے گرنے اور 8 ڈوبنے کے واقعات شامل تھے۔ ان تمام حادثات کے دوران مجموعی طور پر 136 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سب سے زیادہ تعداد میڈیکل ایمرجنسی (100) اور روڈ کریش (15) کے واقعات میں ریکارڈ کی گئی۔









