قصور ،چار سو لیٹر غیر معیاری کوکنگ آئل برآمد ، یونٹ سیل

فوڈ اتھارٹی قصور نے چار سو لیٹر غیر معیاری کوکنگ آئل برآمد کر کے تلف کر دیا ۔

قصور۔ 04 جون (اے پی پی):فوڈ اتھارٹی قصور نے چار سو لیٹر غیر معیاری کوکنگ آئل برآمد کر کے تلف کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز (راؤ عبید الرحمن) کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز (راؤ عبید الرحمن) کی زیر نگرانی قصور کے علاقے میں غیر معیاری و استعمال شدہ کوکنگ آئل سے نمکو بنا نے والے یونٹ پر چھاپہ مارا گیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے دوران کارروائی 400 لیٹر غیر معیاری آئل کو موقع پر تلف کر کے پروڈکشن یونٹ بند کر کے بھاری جرمانہ عائد کیا۔

مزید خبریں