بھکر ،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت محرم الحرام کے موقع پر پیشگی انتظامات کی تیاریوں کیلیے خصوصی اجلاس

بھکر ،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت محرم الحرام کے موقع پر پیشگی انتظامات کی تیاریوں کیلیے خصوصی اجلاس

بھکر۔ 04 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیر صدارت محرم الحرام کے موقع پر پیشگی انتظامات کی تیاریوں کیلیے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز ،سی اوز ایم سی، ضلع کونسل ،ستھرا پنجاب ،ہیلتھ، واپڈا ،ریسکیو 1122 ,سول ڈیفنس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ انتظامی افسران محرم الحرام سے قبل جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر انتظامی امور بالخصوص ضروری تعمیر و مرمت ،صفائی ستھرائی،الیکٹرک وائرز کی درستگی،سیوریج،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب و بحالی سمیت دیگر انتظامی امور کی تکمیل یقینی بنائیں اس سلسلہ میں تمام تر انتظامی کی مانیٹرنگ اور دیگر انتظامات محرم کی نگرانی کیلئے اے ڈی سی جی ڈاکٹر ارشد وٹو کو فوکل پرسن نامزد کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے تمام تحصیلوں میں بھی محرم الحرام کے دوران تمام انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے تحصیل سطح پر فوکل پرسنز مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر نے واسا اور میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی کہ جلوس روٹس پر مین ہولز پر کور مکمل کیےجائیں تمام جلوس روٹس پر سیوریج اور پیچ ورک کے کام کو مکمل کیا جائے۔انہوں نے فیسکو حکام کی مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جلوس روٹس پرالیکٹرک وائر کو محفوظ بنایا جائے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچاجا سکے۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ستھرا پنجاب ٹیمیں جلوس روٹس کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں گی جبکہ ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے اہلکار مکمل الرٹ رہیں گے۔ محرم الحرام کے دوران شہریوں کی سہولت کیلئے ضلعی اور تحصیل سطح پر کنٹرول رومز قائم کئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلوس و مجالس کے شرکا کیلئے میٹھے پانی کی سبیلیں لگائی جائیں گی اسی طرح جلوس روٹس پر عارضی واش رومز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں اور مجالس کی لمحہ بہ لمحہ کڑی نگرانی کی جائے گی تاکہ سکیورٹی کو مزید فول پروف اور مؤثر بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات پر محرم الحرام کے دوران امن و امان ،مذہبی ہم آہنگی اور عزاداروں کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔

مزید خبریں