بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں 14 کمیونٹی سکولز کام کر رہے ہیں،وزیر امور خارجہ خواجہ محمد آصف کا ایوان بالا میں جواب اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں 14 کمیونٹی سکولز کام کر رہے ہیں۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد حسن کے سوال کے جواب میں وزیر امور …
بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں 14 کمیونٹی سکولز کام کر رہے ہیں،وزیر امور خارجہ خواجہ محمد آصف کا ایوان بالا میں جواب

مزید خبریں
بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں 14 کمیونٹی سکولز کام کر رہے ہیں،وزیر امور خارجہ خواجہ محمد آصف کا ایوان بالا میں جواب
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں 14 کمیونٹی سکولز کام کر رہے ہیں۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد حسن کے سوال کے جواب میں وزیر امور خارجہ خواجہ محمد آصف نے بتایا کہ پاکستانی سفارت خانہ/کمیونٹی سکولز 14 بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں موجود ہیں۔ ابوظہبی، انقرہ، بحرین، بیجنگ، قاہرہ، دمشق، دوہا، دبئی، جدہ، کویت، مسقط، ٹریپولی، ریاض اور تہران میں یہ سکول کام کر رہے ہیں۔








