ہونہار نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ،وہ خوشحال و ترقی یافتہ ملک کی اعلیٰ منزل کے حصول میں معاون ہوں گے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے گروپ سے گفتگو اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہونہار نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ،وہ خوشحال و ترقی یافتہ ملک کی اعلیٰ منزل کے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے گروپ سے گفتگو

مزید خبریں
ہونہار نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ،وہ خوشحال و ترقی یافتہ ملک کی اعلیٰ منزل کے حصول میں معاون ہوں گے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے گروپ سے گفتگو
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہونہار نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ،وہ خوشحال و ترقی یافتہ ملک کی اعلیٰ منزل کے حصول میں معاون ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے چیدہ چیدہ طالب علموں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان ینگ لیڈرز نے وزیراعظم آفس میں دن گزارا۔ طالب علموں نے وزیراعظم آفس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جہاں انہیں وزیراعظم کے معاون خصوصی علی آئی صدیقی نے وزیراعظم آفس اور حکومت کی انتظامی شاخ کے امور کار کے بارے میں آگاہ کیا۔ طالب علموں نے مختلف وزارتوں اور محکموں کے امور کار، ان کے کردار اور ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کاری کے بارے میں سوالات پوچھے۔ طالب علموں کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان ملک کا حقیقی مستقبل ہیں۔ انہوں نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ ترقی یافتہ پاکستان کی منزل کے حصول کیلئے سخت محنت کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان کے عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے پوری لگن کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا حوالہ دیا جن سے عام آدمی کی زندگی میں نمایاں تبدیلی لانے میں مدد مل رہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کا بنیادی مقصد اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی خدمت کرنا، انہیں صحت، تعلیم جیسی سہولیات فراہم کرنا، کام کاج کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا، جان و مال کا تحفظ کرنا، قانون و انصاف کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔








