اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے بندرگاہ اور شپنگ چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ طلباءکے درمیان نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلے ان میں خود اعتمادی پیدا کرتے ہیں، ہم ایک خود مختار قوم ہیں، تعلیم کے حصول سے ہی ہم دنیا کی ترقی یافتہ قوموں میں شامل ہو سکتے ہیں۔ وہ بدھ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام علامہ اقبال …
وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال کا تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے بندرگاہ اور شپنگ چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ طلباءکے درمیان نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلے ان میں خود اعتمادی پیدا کرتے ہیں، ہم ایک خود مختار قوم ہیں، تعلیم کے حصول سے ہی ہم دنیا کی ترقی یافتہ قوموں میں شامل ہو سکتے ہیں۔ وہ بدھ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام علامہ اقبال شیلڈ دینے کےلئے 19ویں بین الجامعاتی تقریری مقابلوں کی تقسیم انعامات کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد، ممبر آپریشن اینڈ پلاننگ ڈاکٹر غلام رضا بھٹی، ڈائریکٹر جنرل اکیڈمکس ایچ ای سی رضا چوہان، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی اس تقریب میں شریک ہوئی ۔ اس موقع پر چوہدری جعفر اقبال، وزیر برائے بندرگاہ اور شپنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آڈیٹوریم میں طلبہ کی تقاریر سن کر مجھے اپنا زمانہ طالب علمی یاد آگیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے خود اعتمادی پیدا کرتے ہیں جو کہ عملی زندگی میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیاں ہمارے اندر چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے نمایاں کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔








