پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 836.45 پوائنٹس کے اضافے سے 40453.64 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ یکم نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 836.45 پوائنٹس کے اضافے سے 40453.64 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 27 ارب 54 کروڑ 27 لاکھ 60 ہزار 220 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 37 کروڑ 77 لاکھ 22 ہزار 617 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ اسی طرح …

کراچی ۔ یکم نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 836.45 پوائنٹس کے اضافے سے 40453.64 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 27 ارب 54 کروڑ 27 لاکھ 60 ہزار 220 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 37 کروڑ 77 لاکھ 22 ہزار 617 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 2 کروڑ 27 لاکھ 43 ہزار 640 حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 836.45 پوائنٹس کے اضافے سے 40453.64 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 519 پوائنٹس کی تیزی سے 20514.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 444.27 پوائنٹس کی تیزی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1888.52 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 298.84 پوائنٹس کی تیزی سے 14853.02 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 661.62 پوائنٹس کے اضافے سے 18703.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں

Leave a Reply