پاکستان نے گذشتہ برس کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے حوالہ سے چار اصلاحات پر عملدرآمد کیا، عالمی بینک کی رپورٹ

پاکستان نے گذشتہ برس کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے حوالہ سے چار اصلاحات پر عملدرآمد کیا، گذشتہ 15 سال کے دوران 19 کاروباری اصلاحات متعارف کرائی گئیں، عالمی بینک کی رپورٹ اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) پاکستان نے گذشتہ برس کے دوران کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے حوالہ سے چار اصلاحات پر عملدرآمد کیا جبکہ گذشتہ 15 سال کے دوران اس نے کاروبار کے …

پاکستان نے گذشتہ برس کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے حوالہ سے چار اصلاحات پر عملدرآمد کیا، گذشتہ 15 سال کے دوران 19 کاروباری اصلاحات متعارف کرائی گئیں، عالمی بینک کی رپورٹ

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) پاکستان نے گذشتہ برس کے دوران کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے حوالہ سے چار اصلاحات پر عملدرآمد کیا جبکہ گذشتہ 15 سال کے دوران اس نے کاروبار کے آغاز اور کاروباری کرنے میں آسانی پیدا کرنے کیلئے 19 کاروباری اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ یہ بات عالمی بینک کی تازہ ترین رپورٹ میں بتائی گئی۔ ”کاروباری عمل 2018ئ: روزگار پیدا کرنے کیلئے اصلاحات“ کے عنوان سے عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اراضی کے اندراج کے عمل میں شفافیت کو بہتر بنایا ہے اور پراپرٹی رجسٹریشن کیلئے فیس شیڈول اور دستاویزات کی فہرست کو آن لائن کیا گیا ہے۔ کنٹینر ٹرمینل کی تیاری سے درآمدی اور برآمدی عمل میں آسانی پیدا کی اور الیکٹرانک ڈاکومنٹ پیش کرنے کیلئے اس کسٹم پلیٹ فارم کو وسعت دی گئی ہے۔ پاکستان نے چھوٹے سرمایہ کاروں کے تحفظ میں بھی اضافہ کیا۔

Leave a Reply