سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے امن کو نقصان پہچانے والے دہشت گرد عناصر کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔
خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی قابل ستائش ہے، سردار ایاز صادق

مزید خبریں
اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے امن کو نقصان پہچانے والے دہشت گرد عناصر کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے آپریشن کے ذریعے فتنہ الخوارج کے چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد عناصر کے خلاف سکیورٹی فورسز کی مہارت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد عناصر کے خلاف سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں قابل ستائش ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی،پوری قوم سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔








