واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی امد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جمعے کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 38 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 10 ہزار کیوسک،
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی امد و اخراج بارے رپورٹ جاری
اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی امد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جمعے کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 38 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 10 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 57 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 57 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 74 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 74 ہزار 500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 46 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 29 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 32 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1453.30 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.118 ملین ایکڑفٹ ریکارڈ کیا گیا ۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1170.60 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.604 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 644.90 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.138 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔









