وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے
وزیراعظم کا پنجگور میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جمعے کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے معصوم اور نہتے پاکستانی شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے









