ھلوں کا بادشاہ” آم "مارکیٹ میں آنے کےلئے تیارہے،ملک عثمان اور دیگر باغبانوں کے مطابق اگلے 10 روز کے دوران متعدد اقسام کے آم جیسے دسہری، لنگڑا ،انور لٹور، مالدا تیار ہو کر مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے،باغبان کہتے ہیں کہ اس سال آم کا ریٹ اچھا ہونے کی امید ہے
مظفرگڑھ ،پھلوں کا بادشاہ”آم”مارکیٹ میں آنے کےلئے تیار ہے،باغبان
مظفرگڑھ۔ 05 جون (اے پی پی):پھلوں کا بادشاہ” آم "مارکیٹ میں آنے کےلئے تیارہے،ملک عثمان اور دیگر باغبانوں کے مطابق اگلے 10 روز کے دوران متعدد اقسام کے آم جیسے دسہری، لنگڑا ،انور لٹور، مالدا تیار ہو کر مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے،باغبان کہتے ہیں کہ اس سال آم کا ریٹ اچھا ہونے کی امید ہے،انہوں نے بتایا کہ اس برس 25 فیصد آم کے باغات کو آندھی کی وجہ سے نقصان ہوا ہے اور 15 فی صد آموں کو بیماریوں سے نقصان پہنچا ہے،ان کے پاس 60 فیصد آم بچا ہے جو وہ مرحلہ وار مارکیٹ میں لاتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ سے آم نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں سپلائی ہوتے ہیں اور اپنے منفرد زائقے کے باعث پسند کئے جاتے ہیں









