وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے مفاہمت کے سمجھوتوں کی منظوری دے دی گئی اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے مفاہمت کے سمجھوتوں کی منظوری دے دی ہے ۔ کابینہ کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا۔ وفاقی کابینہ نے حکومت …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

مزید خبریں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے مفاہمت کے سمجھوتوں کی منظوری دے دی گئی
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے مفاہمت کے سمجھوتوں کی منظوری دے دی ہے ۔ کابینہ کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا۔ وفاقی کابینہ نے حکومت پاکستان اور جمہوریہ ماریشس کی حکومت کے درمیان سیاحت کے فروغ سے متعلق مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دی۔ کابینہ نے پاکستان کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد اور بیلاروس کی بیلاروسین سٹیٹ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے درمیان تعاون کے سمجھوتہ پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور بیلاروسین سٹیٹ یونیورسٹی آف انفارمیٹکس ان ریڈیو الیکٹرانکس کے درمیان تعاون کے معاہدہ پر دستخط کرنے سے متعلق سمری کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں ایجوکیشنل اسٹیبلشمنٹ (بیلاروسین سٹیٹ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی آف فزیکل کلچر) منسک جمہوریہ بیلاروس اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعاون کے معاہدہ پر دستخط کرنے سے متعلق سمری بھی منظور کی گئی۔ کابینہ نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے سلمان بن عبداللہ اے بی اے الخلیل سنٹر برائے انٹر ڈسپلنری ریسرچ ان بیسک سائنسز اور بیلاروسین سٹیٹ یونیورسٹی (بی ایس یو) بیلاروس کے درمیان اکیڈمک اینڈ ریسرچ کوآپریشن سے متعلق معاہدہ پر دستخط کرنے کی سمری کی بھی منظوری دی۔ علاوہ ازیں جمہوریہ پولینڈ کی حکومت کی جانب سے پولینڈ میں پاکستان کے سابق سفیر خالد میمن کو کمانڈرز کراس آف دی آرڈر آف میرٹ کے اعزاز کے لئے این او سی کی منظوری دی گئی۔








