وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا ایوان بالا میں اجلاس

لوگوں کی جبری گمشدگیوں اور لاپتہ کرنے کے حوالے سے حکومت کی زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا ایوان بالا میں اجلاس اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ لوگوں کی جبری گمشدگیوں اور لاپتہ کرنے کے حوالے سے حکومت کی زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے، بلوچستان میں جن تین خواتین کا معاملہ …

لوگوں کی جبری گمشدگیوں اور لاپتہ کرنے کے حوالے سے حکومت کی زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا ایوان بالا میں اجلاس

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ لوگوں کی جبری گمشدگیوں اور لاپتہ کرنے کے حوالے سے حکومت کی زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے، بلوچستان میں جن تین خواتین کا معاملہ اٹھایا گیا ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر رہی تھیں۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ آواران کے ڈی پی او، ڈی آئی جی کوئٹہ سمیت متعلقہ حکام سے اس معاملہ پر بات کی ہے، جن لوگوں کو اٹھایا گیا ہے وہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر رہے تھے جس پر انہیں تحویل میں لیا گیا ہے۔ قانون و آئین جو تحفظ شہریوں کو دیتا ہے انہیں مدنظر رکھا جائے گا۔ ہماری حکومت کی لوگوں کو لاپتہ کرنے کے حوالے سے زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔ لاپتہ افراد کے معاملہ پر کمیشن بھی کام کر رہا ہے۔ اب گمشدگیوں کے حوالے سے شکایات میں کمی آئی ہے۔ ایوان کو اس معاملہ پر مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

Leave a Reply