ڈپٹی کمشنر قصورکی زیر صدارت ضلعی محکموں کے سربراہان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس
ڈپٹی کمشنر قصورکی زیر صدارت ضلعی محکموں کے سربراہان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس
قصور۔ 05 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے سربراہان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید ایوب بخاری، ایم ڈی واسا قصور کاشف منہاس، سول ڈیفنس آفیسر سیف اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قصور، ایس این اے رانا عمران سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران مختلف محکموں کی کارکردگی، جاری ترقیاتی سکیموں، عوامی شکایات کے ازالے، صفائی ستھرائی، نکاسی آب، تعلیم، سول ڈیفنس اور دیگر شعبوں میں جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق عوام کو ریلیف کی فراہمی اور سرکاری خدمات کے معیار میں بہتری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں









