حلقہ انتخاب کے عوام نے ہمیشہ ترقی خوشحالی اور عوامی خدمت کے سفر میں ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز و ٹیکسیشن و رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب کے عوام نے ہمیشہ ترقی خوشحالی اور عوامی خدمت کے سفر میں ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے جس کی بدولت علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے اور بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچائی جا رہی ہیں

ڈیرہ مراد جمالی۔05 جون (اے پی پی):صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز و ٹیکسیشن و رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب کے عوام نے ہمیشہ ترقی خوشحالی اور عوامی خدمت کے سفر میں ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے جس کی بدولت علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے اور بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچائی جا رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود اور صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اعتماد ہی ان کی اصل طاقت ہے اور وہ اسی اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ میرٹ شفافیت اور انصاف کی بنیاد پر حلقہ انتخاب کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ مسلسل انتخابی کامیابیاں عوام کی محبت اعتماد اور ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔