ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی، زیادتی کیس کے دو ملزمان اور ایک منشیات فروش گرفتار

ایبٹ آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،ایس پی کینٹ اور ڈی ایس پی سرکل میرپور کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ نواں شہر قمر شہزاد نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں مطلوب دو ملزمان اشفاق اور گل بادشاہ کو گرفتار کر لیا

ایبٹ آباد۔ 05 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،ایس پی کینٹ اور ڈی ایس پی سرکل میرپور کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ نواں شہر قمر شہزاد نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں مطلوب دو ملزمان اشفاق اور گل بادشاہ کو گرفتار کر لیا،پولیس نے مقدمہ نمبر 480/26 درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری کارروائی میں پولیس نے مبینہ منشیات فروش عبدالحمید کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 355 گرام آئس برآمد کر لی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔