ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی وقاص رفیق نے جمعہ کے روز سرکل رزڑ اور سرکل صوابی کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران، بیٹ افسران اور چوکی انچارجز کے ساتھ ایک اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔تر جمان صوابی پولیس کے مطابق میٹنگ کے دوران ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری، منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں
ڈی پی او صوابی کی سرکل رزڑ اور صوابی کے ایس ایچ اوز، تفتیشی و بیٹ افسران اور چوکی انچارجز کے ساتھ کرائم میٹنگ
پشاور۔ 05 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی وقاص رفیق نے جمعہ کے روز سرکل رزڑ اور سرکل صوابی کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران، بیٹ افسران اور چوکی انچارجز کے ساتھ ایک اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔تر جمان صوابی پولیس کے مطابق میٹنگ کے دوران ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری، منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں، زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او صوابی نے تمام افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔
//انہوں نے زیر التواء مقدمات کو میرٹ پر جلد از جلد یکسو کرنے، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری یقینی بنانے اور گشت کے نظام کو مؤثر بنانے پر بھی زور دیا۔ڈی پی او صوابی نے بیٹ افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے ساتھ رابطے مضبوط بنائیں، کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں اور اپنے علاقوں میں مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ جرائم کے تدارک کو یقینی بنایا جا سکے۔آخر میں ڈی پی او صوابی نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور فرائض منصبی کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔









