اسحاق ڈار اور محمد اورنگزیب کی وفاقی بجٹ کے سلسلے میں وفاق و خیبر پختونخوا کے اعلیٰ حکام سے ملاقات
اسحاق ڈار اور محمد اورنگزیب کی وفاقی بجٹ کے سلسلے میں وفاق و خیبر پختونخوا کے اعلیٰ حکام سے ملاقات
اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کے ہمراہ، مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ سے قبل جاری مشاورتی عمل کے سلسلے میں آج وفاق اور خیبر پختونخوا کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔جمعہ کو نائب وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبے کی ترقیاتی ترجیحات، جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، اقتصادی ترقی کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس بات پر خصوصی زور دیا گیا کہ صوبے کی اہم ترقیاتی ضروریات کو آئندہ وفاقی بجٹ میں مناسب طور پر شامل کیا جائے۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، وفاقی سیکرٹری خزانہ اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔









