وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں سیوریج تعمیراتی کام کے دوران چار مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق مزدوروں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سیوریج تعمیراتی کام کے دوران 4 مزدوروں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس
لاہور۔5جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں سیوریج تعمیراتی کام کے دوران چار مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق مزدوروں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مریم نواز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر فیصل آباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور حادثے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے چار مزدور دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے تھے، جن کی لاشیں ریسکیو ٹیموں نے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی تھیں۔ پولیس اور متعلقہ ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔









