تھانہ آر اے بازار پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل اور 22 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی

تھانہ آر اے بازار پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل اور 22 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی۔ پولیس ترجمان کے مطابق آر اے بازار پولیس نے مؤثر حکمت عملی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے …

راولپنڈی۔5جون (اے پی پی):تھانہ آر اے بازار پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل اور 22 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی۔ پولیس ترجمان کے مطابق آر اے بازار پولیس نے مؤثر حکمت عملی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل اور 22 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔

ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔