ایبٹ آباد میں ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا
ایبٹ آباد،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس،محرم کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
ایبٹ آباد۔ 05 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد میں ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال،جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ،غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور دیگر اہم سکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر،ایس ایس پی کینٹ،سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔شرکاء نے محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات،بین الادارہ جاتی رابطوں کے فروغ اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات پر اتفاق کیا۔









