اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) غیر سرکاری تنظیم ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے کنٹری ڈائریکٹر فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں صاف پانی کی فراہمی ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آئی ہے، مستقبل میں اس کے باعث شدید مسائل ابھر کر سامنے آئیں گے، پانی کو آلودہ ہونے سے بچانے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو اے پی پی …
غیر سرکاری تنظیم ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے کنٹری ڈائریکٹر فضل الرحمٰن کی اے پی پی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) غیر سرکاری تنظیم ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے کنٹری ڈائریکٹر فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں صاف پانی کی فراہمی ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آئی ہے، مستقبل میں اس کے باعث شدید مسائل ابھر کر سامنے آئیں گے، پانی کو آلودہ ہونے سے بچانے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ کے صاف پانی کی فراہمی کے شعبے کے تحت صاف پانی کی فراہمی کے 1400 منصوبے مکمل کیے چا چکے ہیں جن سے 8 لاکھ لوگ مستفید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی انسان کی ضروریات زندگی میں سے ہے، ہر جان دار کو اس کی ضرورت پڑتی ہے، خاص طور سے گرم اور پتھر یلے علاقوں میں رہنے والوں کے لیے تو اس کی غیر معمولی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حدیث میں بھی پانی صدقہ کرنے کو افضل ترین صدقہ کہا گیا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مسئلہ سے نمٹنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔








