آئی ٹی برآمد کنندگان کیلئے نئی سہولیات، ڈیجیٹل معیشت اور برآمدات کے فروغ میں اہم پیش رفت

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کے قیام کے بعد آئی ٹی برآمدات اور فری لانسنگ کے فروغ کےلئے پالیسی اور مالیاتی اصلاحات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کے قیام کے بعد آئی ٹی برآمدات اور فری لانسنگ کے فروغ کےلئے پالیسی اور مالیاتی اصلاحات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ گزشتہ تین سال میں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے آئی ٹی اور فری لانسنگ سیکٹر کیلئے کاروبار دوست ماحول اور ریگولیٹری سہولیات کو فروغ ملا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ایکسپورٹرز اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس میں رقوم برقرار رکھنے کی حد 35 سے 50 فیصد تک بڑھائی گئی، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی ایکسپورٹرز کو اپنی فارن کرنسی آمدن کے استعمال میں مزید خودمختاری حاصل ہوئی ،فارن کرنسی اکاؤنٹس پر ریگولیٹری پابندیوں میں نرمی اور خصوصی ڈیبٹ کارڈز کے اجرا سے عالمی ادائیگیاں آسان بنائی گئیں۔ فری لانسرز کیلئے نیا بینکاری فریم ورک متعارف کراتے ہوئے بینکاری سہولیات اور اکاؤنٹ اوپننگ کے عمل کو آسان بنایا گیا۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کیے گئے ان اقدامات نے آئی ٹی برآمدات بڑھانے اور زیادہ زرمبادلہ ملک میں لانے کی راہ ہموار کی گئی۔ مالی سال 26 کے پہلے 10 ماہ میں پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔