پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام روسی زبان کا دن ہفتہ 6 جون کو منایا گیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام روسی زبان کا عالمی دن ہفتہ 6 جون کو منایا گیا
اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام روسی زبان کا دن ہفتہ 6 جون کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد اقوام متحدہ کی تمام سرکاری زبانوں میں برابری کا فروغ ، ثقافتی تنوع اور کثیر الثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔ واضح رہے کہ یہ دن جدید روسی ادب کے بانی، عظیم شاعر الیگزینڈر پشکن (Alexander Pushkin) کی سالگرہ کی مناسبت سے منایا جاتا ہے جن کی پیدائش 6 جون 1799 کو ہوئی تھی۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یونیسکونے 2010 میں اس دن کو منانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد سے یہ دن ہر سال باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ روسی دنیا کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں سے ایک ہے اور یہ اقوام متحدہ کی 6 سرکاری زبانوں میں بھی شامل ہے۔ عالمی دن کی مناسبت سے ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔









