نیکٹا کے نیشنل کوآرڈی نیٹر احسان غنی کا پاکستان ایوارڈز 2018ءکی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) نیکٹا کے نیشنل کوآرڈی نیٹر احسان غنی نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے موثر انداز میں بہترین کردار ادا کیا ہے، مستقبل نوجوانوں کا ہے جن کی صلاحیتوں سے استفادہ کرکے ملک کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کیا جا سکتا ہے، انتہاءپسندی اور دہشت گردی جیسے عناصر کی سرکوبی کیلئے نوجوانوں کا کردار …

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) نیکٹا کے نیشنل کوآرڈی نیٹر احسان غنی نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے موثر انداز میں بہترین کردار ادا کیا ہے، مستقبل نوجوانوں کا ہے جن کی صلاحیتوں سے استفادہ کرکے ملک کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کیا جا سکتا ہے، انتہاءپسندی اور دہشت گردی جیسے عناصر کی سرکوبی کیلئے نوجوانوں کا کردار اہم ہے، سیکورٹی فورسز اور حکومت کی کاوشوں سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے، 2010ءمیں 2061 دہشت گردی کے واقعات ہوئے جبکہ 2017ءمیں 500 واقعات ریکارڈ ہوئے۔ وہ جمعرات کو وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے پاکستان پیس کلیکٹو (پی پی سی) کے زیر اہتمام پرعزم پاکستان ایوارڈز 2018ءکی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی و انتہاءپسندی کے خاتمہ کیلئے قومی سلامتی کے ادارے اور میڈیا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور نوجوان بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرعزم ایوارڈز جیسی کاوشوں سے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی ہو گی بلکہ اس مہم کے نتیجہ میں دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ اور اس کے اغراض و مقاصد کو عوام تک پہنچانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے بہت ضروری ہے کہ نوجوان نسل اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔

Leave a Reply