ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس محکمہ صحت و آبادی بھکر کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ علماء کرام، آئمہ مساجد، خطباء اور علاقائی مؤثر شخصیات کی کارکردگی میٹنگ و تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا
بھکر ،پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت علماء و مؤثر شخصیات کا تربیتی سیشن میں سماجی رویوں میں تبدیلی پر زور

مزید خبریں
بھکر۔ 07 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس محکمہ صحت و آبادی بھکر کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ علماء کرام، آئمہ مساجد، خطباء اور علاقائی مؤثر شخصیات کی کارکردگی میٹنگ و تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سی ای او محکمہ صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مہمان خصوصی سی ای او محکمہ صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سماجی رہنما کسی بھی معاشرے میں قابل قبول اور مناسب اقدامات کے نفاذ اور مثبت رائے عامہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ علماء کرام، خطباء، آئمہ مساجد اور دیگر بااثر شخصیات کو خاندانی منصوبہ بندی، تولیدی صحت، تعلیم اور معاشی ترقی کے لیے ایک سازگار ماحول بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مذید کہا کہ بااثر شخصیات کی سماجی حیثیت، رسوخ اور مہارت کو بروئے کار لا کر خاندانی منصوبہ بندی کے حق میں شعور بیدار کرنے اور معاشرے کے رویوں میں مثبت تبدیلی لانی ہوگی.ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ضیاء عظیم، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مرید اصغر خان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان اعوان، شبانہ کوثر تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بھکر و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء خطیب و دیگر با اثر شخصیات خاندانی منصوبہ بندی کے پروگراموں کی حمایت اور صنفی مساوات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔کمیونٹی کی سطح پر خاندانی منصوبہ بندی کے فوائد کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے مقامی اثر و رسوخ رکھنے والوں، کمیونٹی رہنماؤں کو حکومتی اقدامات کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ علماء کرام اور دیگر بااثر شخصیات خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کے فروغ میں بھرپور مدد فراہم کریں اور اس کے مثبت نتائج سامنے لانے میں اپنا کردار ادا کریں.شرکاء میٹنگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور محکمہ کی طرف سے تفویض کردہ کام کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات دی گئیں








