مظفرگڑھ ،شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے مطابق شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کےلئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

مظفرگڑھ۔ 07 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے مطابق شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کےلئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق انہوں نے صفائی ستھرائی، سیوریج اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف شاہراہوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں جاری صفائی آپریشن، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے اور نکاسی آب کے نظام کو ہر وقت فعال رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ صفائی اور سیوریج کے معاملات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے فیلڈ میں موجود رہ کر کام کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی برقرار رکھنے کےلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ہی ڈالیں تاکہ شہر کو مزید خوبصورت اور صاف ستھرا بنایا جا سکے