عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر شیلٹر ہوم/ویمن پروٹیکشن سنٹر جھنگ میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ماحول کے تحفظ، شجرکاری کے فروغ اور عوام میں ماحولیاتی شعور اجاگر کرنا تھا۔
شورکوٹ ،اپنے گھروں، تعلیمی اداروں اور دفاتر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور انہیں پروان چڑھانے کی ذمہ داری بھی نبھائیں،ڈی سی جھنگ

مزید خبریں
شورکوٹ۔ 07 جون (اے پی پی):عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر شیلٹر ہوم/ویمن پروٹیکشن سنٹر جھنگ میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ماحول کے تحفظ، شجرکاری کے فروغ اور عوام میں ماحولیاتی شعور اجاگر کرنا تھا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر تھے جبکہ بیگم عابدہ بشیر ایم پی اے جھنگ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیلٹر ہوم و ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر مسز ثمرہ رباب، مہر محمد آصف مگھیانہ سیال چیئرمین ایڈوائزری کمیٹی صنعت زار جھنگ، شہباز خان ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جھنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شاہد امین، ڈسٹرکٹ آفیسر فاریسٹ جھنگ، سید محمد عباس رضوی منیجر صنعت زار جھنگ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات جھنگ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، فضائی آلودگی، جنگلات میں کمی اور ماحولیاتی مسائل پوری دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں، زیادہ سے زیادہ شجرکاری اور ماحول دوست طرزِ زندگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف ماحول کو صاف اور خوشگوار بناتے ہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب ماحولیات کے تحفظ اور گرین پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں، تعلیمی اداروں اور دفاتر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور انہیں پروان چڑھانے کی ذمہ داری بھی نبھائیں۔ایم پی اے بیگم عابدہ بشیر نے کہا کہ صاف ستھرا اور سرسبز ماحول صحت مند معاشرے کی بنیاد ہےاس موقع پر شرکاء نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور یادگاری پودے بھی لگائے۔ تقریب میں ماحولیات کے تحفظ، صفائی کی اہمیت، پلاسٹک کے کم استعمال اور قدرتی وسائل کے دانشمندانہ استعمال کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جھنگ کو سرسبز، صاف ستھرا اور ماحول دوست ضلع بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے، سماجی تنظیمیں اور شہری مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ عالمی یومِ ماحولیات کی مناسبت سے منعقدہ یہ تقریب ماحولیات کے تحفظ اور شجرکاری کے فروغ کے حوالے سے ایک مثبت اور مؤثر اقدام ثابت ہوئی








