لاہور۔7جون (اے پی پی):پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی نے درختوں کے معائنے، ڈیجیٹل ریکارڈ کی دیکھ بھال، شجرکاری کی نگرانی اور ہارٹی کلچر ضوابط کے نفاذ کے لیے ٹری افسران مقرر کر دیئے۔ ترجمان پی ایچ اے نے بتایا کہ گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا میں ٹری آفیسرز مقرر کیئے جا چکے ہیں ،جلد ہی باقی اضلاع میں بھی افسران کو یہ ذمہ داری سونپ دی جائے گی،ٹری آفیسر اپنے …
پی ایچ اے نے درختوں کی حفاظت کیلئے ٹری آفیسر تعینات کر دیئے

مزید خبریں
لاہور۔7جون (اے پی پی):پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی نے درختوں کے معائنے، ڈیجیٹل ریکارڈ کی دیکھ بھال، شجرکاری کی نگرانی اور ہارٹی کلچر ضوابط کے نفاذ کے لیے ٹری افسران مقرر کر دیئے۔
ترجمان پی ایچ اے نے بتایا کہ گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا میں ٹری آفیسرز مقرر کیئے جا چکے ہیں ،جلد ہی باقی اضلاع میں بھی افسران کو یہ ذمہ داری سونپ دی جائے گی،ٹری آفیسر اپنے علاقے میں درختوں کا معائنہ کر کے جامع ریکارڈ مرتب رکھے گا۔ اسی طرح ٹری آفیسر درختوں کی کٹائی، کانٹ چھانٹ یا منتقلی کی درخواستوں کا جائزہ لے کر انہیں ٹیکنیکل کمیٹی کے سامنے پیش کرے گا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ معاوضاتی شجرکاری کی نگرانی اور کم از کم تین سال تک درختوں کی بقا کی جانچ بھی ٹری افسر کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگی، اس کے علاوہ وراثتی درختوں کی نامزدگی اور ان کا ریکارڈ مرتب کرنا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور متعلقہ ایجنسیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز کو سہ ماہی رپورٹیں جمع کرانا بھی ٹری آفیسر کے فرائض میں شامل ہو گا۔








