اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی)جمہوریہ ترکی انقرہ میں او آئی سی اراکین اور مبصر ریاستوں میں ”نوجوان خواتین کی قیادت اور انٹرپرائز“ کا ایک ہفتہ کا پروگرام 2 نومبر سے شروع ہو کر 10 نومبر تک جاری رہے گا۔ اقصٰی حسین اس پروگرام میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ اقصیٰ حسین 21 سالہ ، جوڈو کھلاڑی ہیں جن کو ترک حکومت نے اس پروگرام میں شرکت کےلئے …
انقرہ ، او آئی سی اراکین میں ”نوجوان خواتین کی قیادت اور انٹرپرائز“ کا ایک ہفتہ کا پروگرام 10 نومبر تک جاری رہے گا
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی)جمہوریہ ترکی انقرہ میں او آئی سی اراکین اور مبصر ریاستوں میں ”نوجوان خواتین کی قیادت اور انٹرپرائز“ کا ایک ہفتہ کا پروگرام 2 نومبر سے شروع ہو کر 10 نومبر تک جاری رہے گا۔ اقصٰی حسین اس پروگرام میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ اقصیٰ حسین 21 سالہ ، جوڈو کھلاڑی ہیں جن کو ترک حکومت نے اس پروگرام میں شرکت کےلئے منتخب کیا۔ اقصٰی حسین قومی جوڈو چیمئین شپ میں سونے اور چاندی کے میڈلز جیت چکی ہیں اور تھائی لینڈ اور متحدہ عرب امارات میں بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ لے چکی ہیں، وزارت انسانی حقوق کی سیکرٹری رابعہ جویری آغا نے بتایا کہ وزارت خارجہ کی درخواست پر نوجوان خواتین میں سے انتخاب کےلئے منصفانہ اور شفاف عمل اختیار کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کی وزارت خاندان اور سماجی پالیسی نے اراکین اور مبصر ریاستوں کو مدعو کیا اور درخواست کی کہ تعلیم، میڈیا، سیاست فن، کھیلوں اور کاروباری شعبوں میں نمایاں حیثیت کے حامل 5 امیدوراوں کو نامزد کیا جائے۔








