وفاقی اردو یونیورسٹی میں امتحانات پیرسے شیڈول کے مطابق شروع ہوں گے، انتظامیہ

کراچی۔ 07 جون (اے پی پی):وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام امتحانات کا آغاز کل پیرسے لازمی طور پر مقررہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز میں کہا گیا ہے کہ 8جون سے امتحانات منعقد کرانے کا فیصلہ رئیس کلیہ جات کی سفارش پر کیا گیا ہے، مزید یہ کہ رئیس کلیہ جات …

کراچی۔ 07 جون (اے پی پی):وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام امتحانات کا آغاز کل پیرسے لازمی طور پر مقررہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز میں کہا گیا ہے کہ 8جون سے امتحانات منعقد کرانے کا فیصلہ رئیس کلیہ جات کی سفارش پر کیا گیا ہے، مزید یہ کہ رئیس کلیہ جات کے مطابق شعبہ جات میں کریڈٹ آورز بھی پورے کیے گئے ہیں ۔ اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ امتحانات کے بروقت انعقاد سے طلبہ کے تعلیمی مفادات کا تحفظ ممکن ہوگا اور یونیورسٹی کی مالی ضروریات کے لیے فیسوں کی بروقت وصولی بھی یقینی بنائی جا سکے گی، جس کے نتیجے میں جولائی کے مہینے میں تمام ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بلا تاخیر ممکن ہوگی۔اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ امتحانی شیڈول طلبہ اور اساتذہ دونوں کے مفاد میں مرتب کیا گیا ہے، کیونکہ کامتحانات اور نتائج کی تکمیل کے بعد باقاعدہ سمسٹر بریک (تعطیلات) کا آغاز ہوگا، جس سے تدریسی اور انتظامی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں منظم کیا جا سکے گا۔