آزادکشمیرپولیس نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفترسیل کردیا

آزادکشمیرپولیس نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفترسیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیرحکومت کی طرف سے ایکشن کمیٹی کے روپ میں انتشاری ٹولے کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):آزادکشمیرپولیس نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفترسیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیرحکومت کی طرف سے ایکشن کمیٹی کے روپ میں انتشاری ٹولے کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

ضلع انتظامیہ اور پولیس نے کالعدم انتشاری کمیٹی جے اے اے سی کے مرکزی دفترکوریاست مخالف سرگرمیوں پر سیل کردیا۔پولیس کی طرف سے تلاشی کے دوران ایک سب مشین گن،ایک بارہ بور رائفل اور ایک پستول برآمد ہوا۔چھاپے کے دوران مرکزی دفتر کے باہر عوام کی بڑی تعداد میں موجودگی کے باوجود کوئی احتجاج یا نعرہ بازی دیکھنے میں نہ آئی۔ماہرین کے مطابق چھاپے میں اسلحہ برآمدگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ٹولہ نام نہاد عوامی حقوق کی آڑ میں انتشار پھیلانے کے درپے ہیں،ریاستی رٹ کے نفاذ، قانون کی حکمرانی اورعوامی نظم و ضبط کے تحفظ کے لیے ایسی قانونی کارروائیاں ناگزیر ہیں۔