وزیر قانون زاہد حامد کا معاشی صورتحال پر سٹیٹ بنک کے مرکزی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سالانہ رپورٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 02 نومبر (اے پی پی) وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آرہی ہے‘ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے درست سمت میں اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جمعرات کو ایوان بالا میں پاکستان کی معاشی صورتحال پر سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مرکزی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2016-17ءپر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر قانون زاہد حامد نے …

اسلام آباد ۔ 02 نومبر (اے پی پی) وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آرہی ہے‘ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے درست سمت میں اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جمعرات کو ایوان بالا میں پاکستان کی معاشی صورتحال پر سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مرکزی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2016-17ءپر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ معاشی صورتحال پر سٹیٹ بنک کے مرکزی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2016-17ءکے مطابق گروتھ ریٹ گزشتہ دس سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ حکومت نے زراعتی‘ نجی سرمایہ کاری اور برآمدات پر ٹیکسوں میں سہولت دی۔ حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔ درآمدات میں اضافہ مشینری کی درآمد کی وجہ سے ہوا۔ ملک میں سرمایہ کاری کی وجہ سے مشینری آرہی ہے۔ معاشی میدان میں بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ غیر ضروری درآمدات کو روکنا ہوگا۔ 731 آئٹمز پر ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ رپورٹ میں ماحولیاتی آلودگی اور آبی مسئلے پر بھی توجہ دی گئی ہے جو بہت اہمیت کی حامل ہے۔ رپورٹ میں اہم عوامل کی نشاندہی کی گئی ہے۔ معیشت میں بہتری آرہی ہے جو رپورٹ سے واضح ہے۔ جو چیلنجز درپیش ہیں ان سے نمٹنے کے لئے درست سمت میں اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Leave a Reply