گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع گلگت کے دونوں انتخابی حلقوں میں اہم سیاسی شخصیات کامیاب ہوگئی ہیں۔ حلقہ گلگت-1 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اور سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے ہیں
گلگت کے دو حلقوں میں حفیظ الرحمن اور امجد حسین ایڈووکیٹ کامیاب

مزید خبریں
گلگت۔ 08 جون (اے پی پی):گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع گلگت کے دونوں انتخابی حلقوں میں اہم سیاسی شخصیات کامیاب ہوگئی ہیں۔ حلقہ گلگت-1 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اور سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے ہیں۔ دوسری جانب حلقہ گلگت-2 سے پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر اور امیدوار امجد حسین ایڈووکیٹ نے اپنے مدمقابل امیدواروں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی ہے۔اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 6 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار 2 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ 5 آزاد امیدوار اور مجلس وحدت المسلمین ایک نشست پر کامیاب قرار پائے ہیں۔







