مظفرگڑھ ،بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے پر ٹرالر میں آتشزدگی،ریسکیو زرائع

ٹرالر میں آتشزدگی کا واقعہ،11 کے وی بجلی کی تاروں سے ٹکرانے سے لوڈ ٹرالر آگ کی لپیٹ میں آ گیا،

مظفرگڑھ۔ 08 جون (اے پی پی):ٹرالر میں آتشزدگی کا واقعہ،11 کے وی بجلی کی تاروں سے ٹکرانے سے لوڈ ٹرالر آگ کی لپیٹ میں آ گیا،ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے پولیس اسٹیشن بیٹ میر ہزار خان کے قریب کانے (ریڈ) سے لوڈ ایک ٹرالر 11 کے وی بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے باعث آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر فائر وہیکل اور ایمبولینس کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کی جبکہ پولیس کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ریسکیو فائر ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ایریا کو کارڈن آف کیا اور بروقت فائر فائٹنگ کرتے ہوئے صرف 8 منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔ بعد ازاں 40 منٹ تک کولنگ کا عمل جاری رکھا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بنی۔ واقعہ میں تقریباً 15 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جبکہ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کی املاک کو محفوظ بنا لیا۔