خیبر پختونخوا حکومت نے مری روڈ پر نصب سٹریٹ لائٹس کی بیٹریوں کی چوری کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں دوبارہ نصب کر دیا ہے
مری روڈ کی سٹریٹ لائٹس کی چوری شدہ بیٹریوں کا نوٹس، بیٹری باکس اونچا کر کے دوبارہ نصب
ایبٹ آباد۔ 8 جون (اے پی پی):خیبر پختونخوا حکومت نے مری روڈ پر نصب سٹریٹ لائٹس کی بیٹریوں کی چوری کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں دوبارہ نصب کر دیا ہے۔ محکمہ متعلقہ حکام نے آئندہ چوری کے واقعات کی روک تھام کے لیے بیٹری باکسز کو پہلے سے زیادہ اونچائی پر نصب کیا ہے۔شہریوں نے حکومت کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سٹریٹ لائٹس کی بحالی سے مری روڈ پر رات کے اوقات میں سفر کرنے والے افراد کو بہتر سہولت اور تحفظ میسر آئے گا۔شہریوں نے اس موقع پر ایبٹ آباد کی مرکزی شاہراہ مانسہرہ روڈ پر نصب سٹریٹ لائٹس کو بھی فوری طور پر فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ لائٹس کافی عرصہ قبل نصب کی گئی تھیں، تاہم بیشتر حصے میں آج تک مکمل طور پر فعال نہیں ہو سکیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ صرف سی ایم ایچ سے پی ایم اے چوک تک سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور بحالی کا کام کیا گیا ہے، جبکہ باقی مانسہرہ روڈ رات کے وقت تاریکی میں ڈوبی رہتی ہے۔ ان کے مطابق یہ شاہراہ ایبٹ آباد کا اہم تجارتی مرکز بن چکی ہے جہاں ملکی و بین الاقوامی برانڈز کے آؤٹ لیٹس موجود ہیں اور روزانہ بڑی تعداد میں خریدار آتے ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ تمام خراب سٹریٹ لائٹس کی مرمت کی جائے، جبکہ ٹوٹے ہوئے کھمبوں کی جگہ نئے کھمبے نصب کر کے پورے روڈ پر روشنی کا مؤثر انتظام یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مناسب روشنی نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔









