تھانہ متنی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تھانہ متنی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،5ملزمان گرفتار
پشاور۔ 08 جون (اے پی پی):تھانہ متنی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔تر جمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر ایس پی صدر ڈویژون فدا حسین کی نگرانی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تھانہ متنی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل سعید الرحمن کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متنی افتخار احمد نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ متنی کے نواحی علاقوں ادیزئی ، حبیب زئی ،فرنٹیئر روڈ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی اسلحہ، منشیات فروشوں، غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔گھر گھر سرچ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ متنی افتخار احمد کے ہمراہ ایلیٹ فورس، آر آر ایف ، لیڈیز پولیس اور لوکل پولیس نے حصہ لیا۔گرفتار ملزمان میں عبید الرحمن ، اختر نواز ،آباد شیر ،زاہد خان اور کفایت اللہ شامل ہیں ۔کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو کلاشنکوف، دو پستول ، میگزیزاور کارتو س بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔









