پشاور، ٹیلر کی دکان پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار ، اسلحہ برآمد

تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ٹیلر کی دکان پر ڈرانے دھمکانے کیلئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

پشاور۔ 08 جون (اے پی پی):تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ٹیلر کی دکان پر ڈرانے دھمکانے کیلئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔تر جمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی ہدایات پر ڈی ایس پی یکہ توت سرکل نور حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی شہریار احمد نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے رامداس چوک میں ٹیلر کی دکان پر ڈرانے دھمکانے کیلئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا۔گرفتار ملزم ابراہیم کا تعلق غیاث آباد سے ہے۔کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہےملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔