ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈوپلمنٹ اتھارٹی محمد فواد کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر ٹیکنیکل انجینئر ارسلان شوکت نے آرفن بچوں کے ہمراہ گلیات کے مختلف پارکس کا دورہ کیا۔
ڈی ٹی ٹیکینیکل ارسلان شوکت کا آرفن بچوں کے ہمراہ گلیات میں مختلف پارکس کا دورہ، بچوں میں ماحول دوست بائیو ڈیگریڈیبل بیگز تقسیم کئے
ایبٹ آباد۔ 8 جون (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈوپلمنٹ اتھارٹی محمد فواد کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر ٹیکنیکل انجینئر ارسلان شوکت نے آرفن بچوں کے ہمراہ گلیات کے مختلف پارکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بچوں میں ماحول دوست بائیو ڈیگریڈیبل بیگز تقسیم کئے گئے۔ ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورہ کے دوران بچوں کی شمولیت سے خصوصی کلین ڈرائیو کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پارکس اور گردونواح کی صفائی کی گئی۔ اس سرگرمی کا مقصد بچوں میں صفائی، ماحول دوستی اور قدرتی حسن کے تحفظ کے حوالہ سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ انجینئر ارسلان شوکت نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاف ستھرا ماحول ہماری مشترکہ ذمہ دادی ہے اور نئی نسل میں صفائی اور ماحول کے تحفظ کے حوالہ سے آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بچوں نے کلین ڈرائیو میں بھرپور حصہ لیا اور ماحول کو صاف رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ شرکاء نے اس اقدام کو نہ صرف تفریحی بلکہ تعلیمی اور تربیتی سرگرمی قرار دیتے ہوئے اس کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔









