پشاور پولیس کی کارروائی ، ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم پیشہ2 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

تھانہ شاہ پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم پیشہ2 افراد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا

پشاور۔ 08 جون (اے پی پی):تھانہ شاہ پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم پیشہ2 افراد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیزی کیساتھ جاری ہیں،جس کے دوران ڈی ایس پی چمکنی سرکل محمد اشفاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور جمال شاہ خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف جرائم میں ملوث ملزمان رحیم برکت اور مزمل کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان غیر قانونی اسلحہ اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ہیں،گرفتار ملزمان کے قبضے سے رائفل اور ایک پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔