اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام محمد سلیم نےڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور ایمرجنسی یونٹ سمیت مختلف شعبوں کا جائزہ لیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کاڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ، ایمرجنسی یونٹ سمیت مختلف شعبوں کا جائزہ لیا

مزید خبریں
بٹگرام۔ 8 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام محمد سلیم نےڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور ایمرجنسی یونٹ سمیت مختلف شعبوں کا جائزہ لیا ۔ ڈاکٹروں، ہسپتال سٹاف، مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔ ترجمان ڈپٹی کمشنر بٹگرام کے مطابق اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیوٹی پر موجود ہسپتال عملہ کی عوامی خدمت کے جذبہ کو سراہا اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم نے آر ایچ سی کوزہ بانڈہ کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران صحت کی سہولیات کی دستیابی، عملہ کی حاضری، صفائی ، ادویات کے ذخیرے اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ عملہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔








