مانسہرہ،ضلعی باسکٹ بال چیمپئن شپ 13جون کو بالاکوٹ میں شروع ہوگی

ضلعی باسکٹ بال چیمپئن شپ13جون کو بالاکوٹ میں شروع ہوگی،چیمپئن شپ میں ضلع مانسہرہ کے تمام کلب حصہ لیں گے

مانسہرہ۔ 08 جون (اے پی پی):ضلعی باسکٹ بال چیمپئن شپ13جون کو بالاکوٹ میں شروع ہوگی،چیمپئن شپ میں ضلع مانسہرہ کے تمام کلب حصہ لیں گے ۔سیکرٹری باسکٹ بال ایسوسی ایشن مانسہرہ تمریز خان کے مطابق یہ ایونٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ٹیم کو 20ہزار، سلور میڈل کو 15ہزار اور برانز میڈلز حاصل کرنے والی ٹیم کو 10ہزارکیش اور ٹرافیاں دی جائیں گی ۔ڈی ایس او مانسہرہ عبیداللہ نے اس حوالہ سے کہا کہ مانسہرہ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے مثبت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اسی طرح کے ہر کھیل کے مزید ایونٹ منعقد کئے جائیں گے۔