نواز شریف نے واپس آنا ہی تھاکچھ لوگوں کو ان کی واپسی سے مایوسی ہوئی ،مریم نواز

لاہور۔2 نومبر (اے پی پی )مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے واپس آنا ہی تھا اگر کچھ لوگوں کو ان کی واپسی سے مایوسی ہوئی ہے تو میں کیا کہہ سکتی ہوں،اقتدار سے باہر رکھنا کسی انسان کے بس میں نہیں ،اقتدار کے فیصلے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ اور اس کے بعد پاکستان کی عوام کے فیصلے ہیں ۔ ان …

لاہور۔2 نومبر (اے پی پی )مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے واپس آنا ہی تھا اگر کچھ لوگوں کو ان کی واپسی سے مایوسی ہوئی ہے تو میں کیا کہہ سکتی ہوں،اقتدار سے باہر رکھنا کسی انسان کے بس میں نہیں ،اقتدار کے فیصلے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ اور اس کے بعد پاکستان کی عوام کے فیصلے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 120کے دورہ کے موقع پر رکن پنجاب اسمبلی میاں ماجد ظہور کے دفتر میں یونین کونسل 57کے بلدیاتی نمائندوں، لیگی عہدیداروں اور متحرک کارکنوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے واپس آنا تھا اور وہ آ گئے ہیں اگر ان کی واپسی سے کچھ لوگوں کو مایوسی ہوئی ہے تو میں کیا کہہ سکتی ہوں۔ انہوںنے کہا کہ انشا اللہ مسلم لیگ (ن) دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔ اقتدار سے باہر رکھنا کسی انسان کے بس میںنہیں، اقتدار کے فیصلے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ اور پھر پاکستان کی عوام کے فیصلے ہیں ۔ انہوں نے اسحاق ڈار کی جانب سے سے رنجش کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس بات میں کوئی حقیقت ہے او رنہ ہو گی، ایسی توقعات رکھنے والوں کو صرف ناکامی ہو گی ۔

Leave a Reply