نیوزی لینڈ کے آکلینڈ جزائر کے قریب بدھ کے روز 6.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے
نیوزی لینڈ کے آکلینڈ جزائر کے قریب 6.0 شدت کا زلزلہ

مزید خبریں
ہانگ کا نگ ۔10جون (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے آکلینڈ جزائر کے قریب بدھ کے روز 6.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔شنہوا کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ گرین وچ میں آیا۔زلزلے کا مرکز ابتدائی طور پر 49.65 درجے جنوبی عرض البلد اور 164.09 درجے مشرقی طول البلد پر واقع تھا، جبکہ اس کی گہرائی زمین کے اندر تقریباً 9.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔تاحال زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔








