منگولیا کے مغربی صوبوں بایان اولگی اور خوود میں منہ اور کھر کی بیماری (فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز) کے پھیلاؤ کے بعد کم از کم 1,230 مویشیوں کو تلف کر دیا گیا ہے۔شنہوا کے مطابق یہ معلومات منگولیا کے جنرل اتھارٹی فار ویٹرنری سروسز نے فراہم کی ہیں۔
منگولیا میں منہ اور کھر کی بیماری کے باعث 1,230 مویشی تلف

مزید خبریں
اولان باتور۔10جون (اے پی پی):منگولیا کے مغربی صوبوں بایان اولگی اور خوود میں منہ اور کھر کی بیماری (فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز) کے پھیلاؤ کے بعد کم از کم 1,230 مویشیوں کو تلف کر دیا گیا ہے۔شنہوا کے مطابق یہ معلومات منگولیا کے جنرل اتھارٹی فار ویٹرنری سروسز نے فراہم کی ہیں۔ متاثرہ جانوروں میں گائے، بھیڑیں اور بکریاں شامل تھیں، جو بیماری کے SAT-1 وائرس سے متاثر پائی گئیں۔حکام کے مطابق مئی کے آخر میں بیماری کے پہلے کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔ SAT-1 قسم کی یہ بیماری پہلی مرتبہ منگولیا میں سامنے آئی ہے اور اسے انتہائی خطرناک تصور کیا جاتا ہے کیونکہ یہ ہوا، آلودہ گاڑیوں اور آلات، انسانوں اور جنگلی جانوروں کے ذریعے تیزی سے پھیل سکتی ہے۔بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بایان اولگی اور خوود صوبوں میں غیر معینہ مدت کے لیے ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے اور احتیاطی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔دوسری جانب منہ اور کھر کی بیماری کی O قسم کے کیسز بھی منگولیا کے 21 میں سے 6 صوبوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔قومی شماریاتی دفتر کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے اختتام تک منگولیا میں مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 81 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.8 فیصد زیادہ ہے۔








